بھٹکل:17/نومبر (ایس او نیوز) ساحلی پٹی کے مشہور صنعت کار ادارے بھارت آٹو کارس پرائیویٹ لمیٹیڈ کی نئی شاخ ’’ماروتی سوجوکی اکسٹنشن آؤٹلیٹ اینڈ سرویس سنٹر ‘‘کا افتتاح کمپنی کے اعلیٰ افسر آنند پرکاش نے کیا۔
افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے آنند پرکاش نے کہاکہ گاہک ہی ہماری اصل قوت ہیں، تیاری اور فروخت کاری میں بھارت کو اول مقام دلانے میں انہی کابڑا رول رہاہے۔ ہمارے عملے کی اہلیت و قابلیت اور کام کے سلسلے میں ہمیں فخر ہے۔ آئندہ سے بھٹکل میں ہمارے گاہکوں کو ہر طرح کی سہولیات دستیاب ہونگی۔
مہمان خصوصی کے طورپر منکال وئیدیا نے بات کرتے ہوئے کہاکہ بھارت آٹو کار س کے ذریعے ہمارے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملتاہے تو بہت خوشی کی بات ہوگی۔ ہیانگوآئس کریم کے مینجنگ ڈائرکٹر پردیپ پائی نے بھارت آٹو کارس کو ساحلی پٹی کا اہم ادارہ قرار دیتے ہوئے اس کے سہولیات کی ستائش کی ۔ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے صدر محمد مزمل قاضیا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماروتی سوجوکی نےاپنا سرویس سنٹر بھٹکل میں شروع کئے جانے سے یہاں کے لوگوں کی مانگ کو پورا کیا ہے۔ یہاں سے منگلورو، گوا ہوائی جہاز اڈوں کواکثر لوگ جاتے رہتے ہیں۔ بھار ت آٹو کارس خواہش مند بے روزگاروں کو سواری خریدنے کے لئے منصوبہ تشکیل دینے کی بات کہی ۔ صنعت کار راجیش نایک نے بھی ادارے کی تعریف کی۔ بھٹکل نامدھاری سنگھ کے صدرڈی بی نائک نے بھی موقع کی مناسبت سے بات کی۔ بھارت آٹو کارس کے اننت پائی نے بتایا کہ بھٹکل ساحلی پٹی کا مرکزی مقام ہے ، یہاں سنٹر قائم ہونے سے گاہکوں کو کافی سہولیات میسر ہونے کی امید جتائی ۔ بھارت آٹو کارس کے مینجنگ ڈائرکٹر سدھیر پائی نے استقبال کیا ۔ انتظامیہ افسر شیوانند پائی نے شکریہ اداکیا۔ ناگراج موگیر، سنجنا شٹی نے نظامت کی۔ چندریکا نے پرارتھنا گیت پیش کیا۔